درجنوں افراد کا مرکز صحت پر دھاوا، ڈاکٹر عملہ پر تشدد

وہاڑی، ماچھیوال(نمائندہ خصوصی، نامہ نگار )مرضی کابوگس میڈیکل رزلٹ نہ دینے پر ڈنڈوں اور آتشیں اسلحہ سے مسلح درجنوں افراد کا آر ایچ سی ماچھیوال پر دھاوا۔۔
، ڈاکٹر اور عملہ پر بہیمانہ تشدد، جان سے مارنے کی کوشش، دفتر کی توڑ پھوڑ کرتے ہوئے مریضوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا، تفصیلات کے مطابق آر ایچ سی ماچھیوال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر بلال احمد اپنے عملہ کے ہمراہ ہسپتال میں موجود تھے کہ اچانک درجنوں مسلح افراد نے ہسپتال کا گھیراو کرلیا اور دفتر کی توڑ پھوڑ کرتے ہوئے ہسپتال میں آگئے آتے ہی مسلح افراد نے ڈاکٹر اور عملہ کو یرغمال بنا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا توڑ پھوڑ کرتے ہوئے ہسپتال میں موجود مریضوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے وجہ عناد یہ بتائی جاتی ہے کہ ملزمان اپنی مرضی کا بوگس میڈیکل رزلٹ لینا چاہتے تھے ڈاکٹر کے انکار پر انہوں نے حملہ کردیا تھانہ ماچھیوال پولیس نے چھ نامزد محمد عرفان، محمد سمیع، رضوان صدیق، عبدالرحمان، لیاقت علی، محمد صدیق اور 40 سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا