1کروڑ ڈالر مالیت کے اربن فلڈنگ میگا پراجیکٹ پر عملی کام کا آغاز

ملتان(وقائع نگار خصوصی )شہر اولیاء کے مکینوں کے لئے بڑی خوشخبری،واسا ملتان کے لئے 1کروڑ امریکی ڈالر مالیت کے اربن فلڈنگ کے میگا پراجیکٹ پر عملی طور پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے ۔۔
کوریا انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (کوئیکا )کے اربن فللڈنگ پراجیکٹ کے حوالے سے کنسلٹنٹ اور ماہرین پر مشتمل وفد نے منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان سے ہیڈ آفس میں ملاقات کی ماسٹر پلاننگ اور گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینکس کے سروے سے متعلق اب تک کی کارکردگی رپورٹ پیش کی کوریا کی طرف سے واسا ملتان کو یہ فنڈز گرانٹ ان ایڈ کی صورت میں فراہم کئے جائیں گے واسا ملتان اور کوریا انٹرنیشنل کواپریشن ایجنسی (کوئیکا) کے درمیان کئے جانے والے معاہدے کے تحت ملتان شہر کو اربن فلڈنگ سے بچاؤ کے لئے ماسٹر پلان تیار کیا جائے گا اور شہر کے نشیبی مقامات کو بارشوں کے دوران ریلیف فراہم کرنے کے لئے زیر زمین واٹر ٹینکس تعمیر کئے جائیں گے اور اربن فلڈنگ کے حوالے سے واسا ملتان کے ملازمین کی کیپسٹی بلڈنگ کی جائے گی اس دوران بتایا گیا کہ کڑی جمنداں کے علاقے میں ڈسپوزل سٹیشن کے مقام پر زیر زمین واٹر سٹوریج ٹینکس تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے اس منصوبے سے شہر کے گنجان آباد علاقوں جن میں اندرون شہر ،شاہین مارکیٹ ،سر کلر روڈ،خونی برج ،شاہ خرم،دہلی گیٹ سمیت ملحقہ آبادیوں کو مون سون سیزن کے دوران بارش کے دنوں میں پانی کی جلد نکاسی کے حوالے سے بھرپور ریلیف ملے گا اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان نے کہا کہ اس میگا پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد تاریخی شہر ملتان میں اربن فلڈنگ جیسے خطرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی ۔