سرخ کٹی مرچ کے نرخ تاریخ کے بلند ترین سطح پر
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سرخ کٹی مرچ کے نرخ ملکی تاریخ کے بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ،مارکیٹ میں قیمت فی کلو800روپے سے تجاوز کرگئی،فی من قیمت 20ہزار روپے فی من والی لال مرچ 26ہزار فی من تک جا پہنچی۔
سرخ مرچ کے نرخ ملک کی تاریخ میں پہلی بار بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں اور نرخ کی بلندی کا نہ رکنے والا سلسلہ تا حال جاری ہے ،غلہ منڈی میں لال مرچ کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا،غلہ منڈی میں لال مرچ 6 ہزار روپے فی من مہنگی ہوگئی جس کے بعدغلہ منڈی میں لال مرچ 26 ہزار روپے من فروخت ہونے لگی،تاہم ریٹ بڑھنے کا سلسلہ تا حال جاری ہے اوراس وقت کنڈلی لال مرچ کے نرخ 26ہزار روپے فی من سے تجاور کرگئے ہیں،منڈی میں لال مرچ کا نرخ بڑھنے سے مارکیٹ میں لال سرخ مرچ مہنگی کردی گئی ہے اور اس وقت مارکیٹ میں فی کلو800 روپے سے تجاوز کر گئی ہے ،دوسری طرف لال مرچ کی قیمت سن کر شہریوں کے چہرے بھی لال ہوگئے ،اس حوالے سے غلہ منڈی کے ڈیلروں کا کہناتھا کہ منڈی میں مال کی آمد کم ہے ،2 ماہ بعد نئی فصل آ جائے گی تب لال مرچ سستی ہوجائے گی۔