شہر اولیا کو دلکش بنانے کیلئے چوکوں پر یادگاروں کی تعمیر شروع

ملتان(وقائع نگار خصوصی)ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن تحت شہر اولیاء کی خوبصورتی کے لئے اقدامات کا سلسلہ مزید تیز کر دیا گیا ہے۔۔۔
انہوں نے کہا کہ کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت اور ان کی کاوشوں کے ذریعے ضلعی انتظامیہ نے مختلف چوکوں پر خوبصورت یادگاریں بنانے کا آغاز کر دیا ہے جس سے شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈیرہ اڈا چوک اور ملتان آرٹس کونسل چوک پر تعمیر کی جانب والی یادگاروں کے منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف نے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ تعمیر کی جانے والی یادگاروں کو نجی سیکٹر کے تعاون سے ریکارڈ وقت میں مکمل کیا جا رہا ہے یادگاروں کی طرز تعمیر میں ملتانی ثقافت کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے ۔عوامی و سماجی حلقوں اورتاجر برادری نے ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ چوکوں اور چوراہوں پر یادگاروں کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد شہر کی خوبصورتی مزید بڑھ جائے گی۔