تاریخ میں پہلی بار سکول ٹیچرز کے مابین انٹر تحصیل سپورٹس گالا

 تاریخ میں پہلی بار سکول ٹیچرز کے مابین انٹر تحصیل سپورٹس گالا

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام سکولوں کے ٹیچرز کے مابین انٹر تحصیل سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا،سپورٹس گالا میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس،ایتھلیٹکس کرکٹ اور رسہ کشی کے مقابلے منعقد ہوئے ۔

 ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن سپورٹس گالا میں بطور مہمان خصوصی شریک۔ سپورٹس گالا کے تحت کمپری ہینسو اور خورشید آباد سکول کے ٹیچرز کے مابین رسہ کشی کے دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے ۔علی پور اور کوٹ ادو کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے پہلے مقابلے میں علی پور کی ٹیم نے فتح حاصل کی، جبکہ خورشید آباد گرلز سکول میں مظفرگڑھ اور کوٹ ادو کی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے دوسرے مقابلے میں مظفرگڑھ کی ٹیم نے میدان مار لیا۔ڈپٹی کمشنر نے فاتح ٹیچرز کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی اور ہارنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے حوصلے کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں سے صحت مند معاشرے کی تشکیل میں مدد ملتی ہے اور طلباء کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کے لیے غیر نصابی سرگرمیاں انتہائی ضروری ہیں، اساتذہ کے درمیان صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا خوش آئند ہے ، کھیلوں کے ذریعے مثبت سوچ اور ٹیم ورک کو فروغ ملتا ہے ،ضلعی سطح پر اساتذہ کے لیے اس نوعیت کی سرگرمی قابل تحسین ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں