کوٹ ادو :متعدد وارداتیں،لاکھوں کی نقدی سامان چوری

کوٹ ادو :متعدد وارداتیں،لاکھوں کی نقدی سامان چوری

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)گھروں کے تالے توڑکرلاکھوں کی نقدی ،طلائی زیورات، اے سی،گھریلوسامان،کاشتکار کے بھانہ سے لاکھوں مالیت کی6بھینسیں چوری کر لی گئیں۔۔

،مقدمات درج، تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ میں تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ چاہ جھکڑوالہ میں بلال موہانہ کے گھر سے نامعلوم چور 3تولہ طلا ئی زیورات، نقد رقم،گھریلو سامان مالیتی 2لاکھ 50 ہزار جبکہ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر 14 ہی محلہ غریب آباد کے علی ذوالقرنین گرمانی کے گھر واقع کے تالے توڑ کر نامعلوم چور اے سی، جوسر،استری ،سلائی مشین دیگرسامان مالیتی ڈیڑھ لاکھ چوری کرکے لے گئے ،تیسرے واقعہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ ٹبہ مستقل شرقی میں محمد اعجازجٹ سمرائکے بھانہ مویشی سے نامعلوم چور6بھینسیں مالیتی 40 لاکھ چوری کر کے لے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں