بھارتی آبی جارحیت ، عالمی عدالت سے رجوع کرینگے ،رامیش سنگھ

خانیوال،میاں چنوں (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑہ کی میاں چنوں آمد۔۔
،سردار رامیش سنگھ اروڑہ نے 133سولہ ایل امرت نگر میں ایسٹر ملن پارٹی کی تقریب میں شرکت کی۔سرداررامیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ حکومت پنجاب اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنارہی ہے ،ایسٹر کی خوشیوں میں مسیحی برادری کے ساتھ ہیں،پاکستان میں بسنے والے مختلف مذاہب کے لوگ خوبصورت گلدستے کا نام ہے ، مسلم لیگ کی حکومت نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیاہے ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اقلیتوں کو سر کا تاج کہا ہے ،مسیحی برادری کی تعلیم،صحت اور سماجی شعبے میں خدمات کا اعتراف کرتے ہیں،ملک میں بسنے والی اقلیتوں میں احساس کمتری و محرومی کا مداوا کرینگے ،معاشرتی بہتری کے مسیحی برادری کے عزم پر ہمیں فخر ہے ،ایسٹر ہمیں ہمدردی،رواداری اور تحمل کی اقدار کی یاد دلاتا ہے ،خوشیاں سانجھی ہوتی ہیں،باہمی احترام کے جذبے کو فروغ دیں۔