پوسٹ گریجوایٹ گرلز کالج خانیوال میں تقریب تقسیم انعامات

پوسٹ گریجوایٹ گرلز کالج خانیوال میں تقریب تقسیم انعامات

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات۔۔

 ،مہمان خصوصی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس رانا محمد سلیم حنیف جبکہ مہمان اعزاز ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر تاج دین تھے ۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد سلیم حنیف نے کہا کہ خواتین کو تعلیم سے آراستہ کرنا ترجیحات میں شامل ہے ، موجودہ حکومت نے صوبہ بھر میں خواتین کالجز کی اپ گریڈیشن، جدید کلاس رومز کی تعمیر، آئی ٹی لیبز کے قیام، اسمارٹ کلاسز کی فراہمی اور وظائف میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے تاکہ طالبات کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید سہولیات میسر آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم یافتہ بیٹی ہی روشن پاکستان کی ضمانت ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر تاج دین نے اپنے خطاب میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین کی تعلیمی خدمات کو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد سلیم حنیف نے پرنسپل پروفیسر شازیہ قادری اور وائس پرنسپل ڈاکٹر پروفیسر حامدہ فاطمہ کے ہمراہ طالبات میں ٹرافیاں، تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں