اسرائیلی مظالم فوری بند کرائیں جائیں، تاجر ومذہبی رہنما

اسرائیلی مظالم فوری بند کرائیں جائیں، تاجر ومذہبی رہنما

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی اور اور اسرائیلی مظالم کے خلاف ضلع مظفرگڑھ میں انجمن تاجران۔۔

 کی اپیل پر مکمل شٹرڈاون ،احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔انجمن تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری عامر سلیم شیخ،شان شیخ،ضلعی صدر انجمن تاجران امیر حسن،سرپرست ملک جاوید اختر،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر رانا عمردراز فاروقی،پروفیسر افتخار ہاشمی،ام کلثوم سیال،عابد ملانہ و دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی ظلم و بربریت پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے ،ہزاروں بیگناہ مسلمان شہید اور لاکھوں زخمی کردئیے گئے مگرامریکہ اور یورپ کی اسرائیل کے لیے حمایت تاحال جاری ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں