لودھراں میں59جوڑوں کی شادی کرائی جائیگی،وسیم حسن

لودھراں (سٹی رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید وسیم حسن کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ۔
سید وسیم حسن کا کہنا تھا کہ دھی رانی پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت کل تقریب ہوگی،ضلع لودھراں کے 59 خوش نصیب جوڑے شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں،تقریب میں ایک خوش نصیب مسیحی جوڑا بھی شامل ہو گا ۔ہر جوڑے کو سلامی اور جہیز کے سامان کیلئے 2 لاکھ 21 ہزار روپے بذریعہ اے ٹی ایم دیے جائیں گے ۔انہوں نے تقریب کے لیے بہترین اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر لودھراں ارم شہزادی، اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا اشرف صالح، ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر نازیہ شریف ودیگر بھی شریک تھے ۔