پی ایچ اے ملازمین کیلئے آسان شرائط پر قرضہ سکیم لانے کا فیصلہ

ملتان (وقائع نگار خصوصی )پی ایچ اے ملتان کے زیر اہتمام درجہ چہارم کے ملازمین کی آسان قرضہ سکیم کے ذریعے مالی معاونت کا فیصلہ کر لیا ہے ۔۔
اس سلسلے میں ملازمین کو گھر کے مرمتی کام اور ذاتی سواری موٹر سائیکل خریدنے کے لئے پچاس ہزار قرضہ فراہم کیا جا رہا ہے ۔قرعہ اندازی کے ذریعے 40خوش نصیبوں کو قرضہ دیا جائے گا 20لاکھ سے زائد رقم آسان قرضہ کی صورت میں دی جائے گی۔ان خیا لا ت کا اظہار ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے شاہ شمس پارک میں آسان قرضہ سکیم کے لیئے قرعہ اندازی کے موقع پر کیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر انجینئرنگ عدنان بٹ،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر سعد قریشی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن احسن سلیم بھی موجود تھے ۔اس موقع پر 40درجہ چہارم کے ملازمین کی قرعہ اندازی کی گئی جن میں سینیٹری ورکر، مالی،نائب قاصد اور سکیورٹی گارڈز شامل ہیں۔سی ایم پنجاب مریم نواز کے گرین ویژن کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں کمشنر ملتان ڈویژن شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے پُر عزم ہیں۔اُنھوں نے مزید کہا کہ ملازمین کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے مالی،سکیورٹی گارڈ ز اور سوئیپرز گراں قدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔آسان قرضہ سے ملازمین کو بھرپور مالی معاونت حاصل ہوگی۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ سکیم درجہ چہارم ملازمین کی مشکلات کے پیش نظرمنظور کی گئی ہے۔