جہانیاں کے نواحی چک میں الفاء فاؤنڈیشن سکول کا افتتاح

جہانیاں کے نواحی چک میں الفاء فاؤنڈیشن سکول کا افتتاح

ملتان(پ ر)رکن صوبائی اسمبلی خالد جاوید نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کیے بغیر ہم ملک وقوم کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کر سکتے ۔۔

،الفاء فاؤنڈیشن سکول اس علاقے میں فروغ تعلیم کے لیے نمایاں کردار ادا کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک نمبر 141/10R جہانیاں میں الفاء فاؤنڈیشن سکول کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی معروف کاروباری شخصیت چودھری طارق حسین مرحوم نے اس ادارے کی عمارت کی بنیاد رکھی اور آج یہاں با قاعدہ تعلیم کا آغاز کر دیا گیا ہے ، یہ ایک صدقہ جاریہ ہے ،جب تک یہ عوامی خدمت کرتا رہے گا،اس کا اجر انہیں ملتا رہے گا،بچوں کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم میسر آئے گی۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر جہانیاں عبدالرؤف نے کہا کہ تعلیم ترقی کی راہیں کھولتی ہے ،علاقے میں رفاہی تعلیمی ادارے کا قیام احسن اقدام ہے ۔ ایم ڈی سکول چودھری مزمل مصطفی نے کہا کہ میرے والد تعلیم کے فروغ کے دلدادہ تھے ،ہم نے ان کی خواہش کو عملی جامہ پہنا دیا ہے ، سکول میں مفت تعلیم اور مفت کتابیں دی جائیں گی ،ایک دن یہ سکول یونیورسٹی کے درجے کو پہنچے گا اور نوجوان نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرے گا۔ سیف اﷲ گل نے کہا کہ یہ انتہائی خوش آئند اور مقامی لوگوں کی عظیم خدمت ہے ۔ تقریب میں حاجی زاہد حسین ارائیں، خالد محمود ارائیں ، ڈاکٹر آصف علی، چودھری قمر زمان، چودھری عبدالماجد سمیت علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں