پروموٹ ہونے والے 13ہیڈ کانسٹیبلز کے اعزاز میں تقریب

وہاڑی(خبرنگار‘نمائندہ خصوصی)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں محکمانہ ترقیوں کا عمل تیزی سے جاری ہے۔۔
اسی سلسلہ میں ڈی پی او آفس وہاڑی میں ہیڈ کانسٹیبلز کے رینک پر ترقی پانے والے 13 جوانوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی پی او وہاڑی محمد افضل نے ایس پی انوسٹی گیشن فاروق احمد کمیانہ اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد اجمل سعید کے ہمراہ ترقی پانے والے افسران کو پروموشن رینک لگائے اور مبارکباد دی۔ڈی پی او وہاڑی محمد افضل نے پروموٹ ہونیوالے ہیڈ کانسٹیبلز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے عہدے کے ساتھ اہم ذمہ داریاں آپ کو سونپی جا رہی ہیں امید کی جاتی ہے کہ آپ آئندہ بھی محنت اور لگن کو اپنا شعار بنائیں گے۔