بچوں کی تفریح کیلئے الگ پارک بنایا جارہا :اجمل چانڈیہ

بچوں کی تفریح کیلئے الگ پارک بنایا جارہا :اجمل چانڈیہ

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن و ممبر صوبائی اسمبلی اجمل خان چانڈیہ نے چلڈرن پلے ایریا فیصل سٹیڈیم کا دورہ کیا۔۔

انہوں نے ہدایت کی کہ چلڈرن پلے ایریا کا تعمیراتی کام اور آرائش عید الاضحی سے پہلے مکمل کی جائے ، انہوں نے کہا کہ بچوں کیلئے عید الاضحیٰ پر مظفرگڑھ کا پہلا چلڈرن پلے ایریا کھول دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق بچوں کی تفریح کیلئے الگ پارک بنایا جارہا ہے ، وزیرِ کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کا شکر گزار ہوں جنہوں میں میری درخواست پر فیصل سٹیڈیم کی تعمیرِ نو اور چلڈرن پلے ایریا کی منظوری دی، مظفرگڑھ بچوں کے مخصوص پارک سے محروم تھا، چلڈرن پلے ایریا میں لائٹس کا اہتمام بھی کیا جائے گا، اقتدار کے پہلے سال میں وعدہ تکمیل کو پہنچا، الیکشن میں کیے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں