رواں ماہ گرانفروشی پر 28گرفتاریاں کی گئیں :عمرانہ توقیر

وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا ہے کہ رواں ماہ گراں فروشی پر 4 لاکھ 61ہزارروپے جرمانے عائد کئے ایک مقدمہ کا اندراج اور۔۔
28گرفتاریاں عمل میں لاکر گراں فروشوں کی حوصلہ شکنی کی گئی تاکہ کوئی بھی دکاندار عوام کی قوت خرید متاثر کرنے کی جرات نہ کرے ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر اشیاء خورونوش کی انسپکشنز جاری رکھے ہوئے ہیں اور جو بھی دکاندار خلاف ورزی کا مرتکب پایا جاتا ہے اس کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ سبزیاں، پھل اور اشیا خورونوش سرکاری نرخوں پر عوام کو باآسانی دستیاب ہوں۔