کھلی کچہری ،مسائل حل نہ کرنے پر ڈی ایس پی کی سرزنش

 کھلی کچہری ،مسائل حل نہ کرنے پر ڈی ایس پی کی سرزنش

لودھراںکہروڑپکا،(سٹی رپورٹر،نمائندہ دنیا )ڈی پی او علی بن طارق کی لینڈ ریکارڈ سنٹر میں کھلی کچہری ،سائلین کے مسائل حل نہ کرنے پر ڈی ایس پی کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ قواعد اور ضوابط کی پابندی کریں اورعوام کو ریلیف دیں ۔

ڈی پی او کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں میں عوام کی جانب سے فیڈ بیک پر پولیسنگ کو مزید بہتر کرنے میں مدد ملے گی ،کم و بیش 23 درخواستوں کی سماعت کی ،متعلقہ ایس ایچ اوز اور بالخصوص ڈی ایس پی سرکل ملک فیاض کو وارننگ دی ہے کہ ڈی پی او آفس سے آنے والی ڈاک کو ڈاکخانہ کے طور پر نہ لیا جائے جو انکوائری یا کام ذمہ لگایا جائے ،قانون کے تحت سرانجام دیکر رپورٹ پیش کی جائے ،میں شہریوں کی شکایات کی ازالے سے پبلک سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنانا ہے ،صحافی پولیس کے ساتھ مل کر جرائم کے خاتمے میں کردار ادا کریں ۔انہوں نے کھلی کچہری میں آنے والی بزرگ سائلہ کی طبیعت خراب ہونے پر ان کی ٹریٹمنٹ کرائی اور پولیس کی گاڑی میں گھر بھجوایا اور ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ جرائم کے خاتمہ اور امن عامہ کی بحالی کے لیے بھرپور اقدامات کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں