11جرائم پیشہ گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات،اسلحہ برآمد
لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر،سٹی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب اور انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کے احکامات پر ۔۔
ضلعی پولیس کی جانب سے ڈی پی او کیپٹن (ر) علی بن طارق کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے ۔چوبیس کے دوران مختلف کارروائیوں میں گیارہ مقدمات درج کرکے گیارہ ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2 کلو 550 گرام چرس، 113 لیٹر شراب، 4 پستول اور 9 گولیاں برآمد کی گئیں۔مزید کارروائی کے دوران 3 اشتہاری مجرمان، 1 عدالتی مفرور اور 3 مشکوک افراد بھی پولیس کی گرفت میں آئے ۔ گرفتار ملزموں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔