11 وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)وہاڑی میں ڈکیتی و چوری کی 11 وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم۔۔
پولیس کی کارکردگی زبانی جمع خرچ تک محدود۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ماڈل ٹاؤن کی حدود میں ڈاکو نسیم بی بی کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر ایک تولہ طلائی زیور چھین کر فرار ہو گئے ،یاسر مسیح کی کچہری سے موٹر سائیکل چوری ہوگئی، رضوان کی دکان سے نامعلوم عورتیں چار سوٹ چوری کرکے فرار ہوگئیں، آصف کا موبائل فون اور نقدی چوری ہوگئی۔ تھانہ گگو کی حدود میں شمس عباس کے گھر سے ایک لاکھ روپے نقدی ،دو تولے سونا ،ایل سی،تھانہ صدر کی حدود سے محمد نواز کا بیل، فرار احمد کی موٹرسائیکل اوربکرا،تھانہ سٹی کی حدود میں خورشید کی موٹرسائیکل،ذیشان مسیح کاموبائل فون،تھانہ فتح شاہ کی حدود میں ڈاکو زوہیب سے نقدی 20 ہزار اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ دو ڈاکو ؤں نے سید ضامن شاہ سے موبائل مالیتی ڈیڑھ لاکھ اور ہینڈ فری لوٹ لی۔پولیس مصروف تفتیش ہے ۔