جعلی مصالحہ جات تیار کرنیوالوں کیخلاف ایکشن،یونٹ سیل،مشینری ضبط

جعلی مصالحہ جات تیار کرنیوالوں کیخلاف ایکشن،یونٹ سیل،مشینری ضبط

ملتان، رحیم یارخان (لیڈی رپورٹر، نمائندہ خصوصی)معروف برانڈز کے نام سے جعلی مصالحے تیار کرنے والا یونٹ پکڑلیا۔۔

، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا 161 سی آشیانہ سٹی بوریوالا میں جعلی پروڈکشن یونٹ پر چھاپہ، 5ہزار 450 ڈبے ریسپی مصالحے ، 200کلو کھلے مصالحہ جات، پیکنگ میٹریل اور مشینری ضبط، فوڈ بزنس مالکان کیخلاف مقدمہ درج، پروڈکشن یونٹ کو بند کردیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایت پر مصالحہ جات اور دیگر خوراک میں جعل سازی کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے 161سی آشیانہ سٹی بوریوالا میں جعلی مصالحے تیار اور پیک کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا۔ معروف برانڈز کے نام سے مصالحوں کی غیر قانونی برانڈنگ کی جارہی تھی۔ انسپکشن کے دوران کھلے مصالحہ جات اور ناقابل سراغ میٹریل بھی برآمد کیا گیا۔ جعلی مصالحے پیک کرکے مارکیٹ میں فروخت کیا جانا تھا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے تمام میٹریل قبضے میں لے کر مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ معروف برانڈز کا نام استعمال کرکے دھوکہ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جعل سازی اور دھوکہ دہی میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے گا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے رحیم یار خان کے علاقوں ظاہرپیر’ ترنڈہ محمدپناہ’ آباد پور کے مختلف مقامات پر چھاپے مارتے ہوئے 5 کریانہ سٹوروں کا معائنہ کیا۔ کریانہ سٹورز کی انسپکشن کے دوران 62 کلو ملاوٹی مصالحہ جات’ 54 کلو ایکسپائرڈ آئٹمز اور 5 کلو چائنہ برآمد ہوا جسے قبضہ میں لیکر تلف کردیاگیا جبکہ مالکان کو 80 ہزار روپے کے جرمانے عائدکئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں