مظفر گڑھ میں بھی ریسکیو 1122کی فرضی مشق
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) پنجاب بھر کی طرح مظفرگڑھ میں بھی ریسکیو 1122 کی وار موک ایکسرسائز کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔۔
ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر بروقت رسپانس اور کارکردگی کی قبل از وقت جانچ کے لئے تھرمل پاور سٹیشن مظفرگڑھ کے مقام پر وار موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ریسکیو آپریشن میں ہائٹ ریسکیو، فائر فائٹنگ، ایمرجنسی موومنٹ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ایمرجنسی ایویکوایشن پلان اور ٹراما سین میں مریضوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی گئی،جس میں ریسکیورز کے ساتھ ریسکیو سکاؤٹس نے کثیر تعداد میں حصہ لیا۔