صوبائی وزیرصہیب احمدکا ڈی پی او آفس خانیوال کا دورہ‘بریفنگ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار )صوبائی وزیرقانون، تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کاپارلیمانی سیکرٹری برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس رانا محمد سلیم حنیف کے۔۔
ہمراہ ڈی پی او آفس خانیوال کا دورہ ،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او نے کرائم کنٹرول کی موجودہ صورتحال اور پولیس کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ جرائم کے خاتمہ اور امن و امان کی بہتری کے لیے پولیس فورس پوری طرح سرگرم عمل ہے ۔صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ خانیوال پولیس کی کارکردگی لائق تحسین ہے ،جرائم کے خلاف مؤثر حکمت عملی اور جدید طریقہ کار سے امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔بعد ازاں صوبائی وزیر نے ڈی پی او آفس کی بلڈنگ اور زیر تعمیر منصوبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسروں کو منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیاری تعمیر کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عوامی فلاح سے متعلقہ اداروں کی بہتری پہلی ترجیح ہے ۔صوبائی وزیرنے ڈی پی او آفس میں قائم جدید بریفنگ روم کا بھی وزٹ کیا جہاں انچارج بریفنگ روم میڈم نورین نے انہیں بریفنگ دی۔