دانڑیں پل کھروڑا ‘ پرائیویٹ افراد کی کشتیوں پر پابندی

 دانڑیں پل کھروڑا ‘ پرائیویٹ افراد کی کشتیوں پر پابندی

مظفرگڑھ( سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر انجینئر قراۃ العین میمن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عرفان ہنجراہ کا ایکسین ہائی وے شاہد ریاض اور۔۔

ریونیو سٹاف کے ہمراہ موضع دانڑیں پل کھروڑا کا دورہ،نئے پل کی تعمیر اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے پرائیویٹ افرادا کی جانب سے چلائی جانی والی کشتیوں کے چلانے پر پابندی لگا دی گئی،مظفرگڑھ کینال کے مذکورہ پل سے تمام پرائیویٹ کشتیوں کو ٹریکٹر کے ذریعے باہر نکال دیا گیا،ریسکیو1122 کو سکول جانے والے بچوں کے لئے سیفٹی جیکٹس کے ہمراہ دو کشتیاں تعینات کرنے کی ہدایت، ٹھیکیدار کو لیبر ڈبل کرکے 20دن میں کام مکمل کرنے کی ہدایت کردی ، اسسٹنٹ کمشنر عرفان ہنجراہ کو علاقہ مکینوں نے پرائیویٹ افراد کی جانب سے مذکورہ مقام پر کشتیاں چلانے کی شکایت کی گئی جس پر فوری طور پر تمام پرائیویٹ افراد کی موجود کشتیوں کو ٹریکٹر کے ذریعے باہر نکال دیا ، ریسکیو1122کے سربراہ کو مذکورہ مقام لائف جیکٹس کے ساتھ دو کشتیاں یہاں تعینات کرنے کی ہدایت کی جو سکول کے بچوں کو پل سے لے جانے اور واپس لانے سے کام سرانجام دیں گی جن کو محکمہ ہائی وے فیول و دیگر سامان مہیا کرئے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں