سیف سٹی سسٹم جلد فعال کرنے کا حکم

سیف سٹی سسٹم جلد فعال کرنے کا حکم

ملتان(کرائم رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز احمد زنیر چیمہ نے زیر تعمیر سیف سٹی دفترکا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔۔

 انہوں نے سیف سٹی سسٹم کو جلد فعال بنانے کا حکم دے دیا انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پروجیکٹ کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس سیف سٹی سسٹم جلد فعال ہو سکے ۔ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے اس موقع پر کہا کہ سیف سٹی منصوبہ شہر میں امن و امان کے قیام اور جرائم کی روک تھام میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید مانیٹرنگ سسٹم اور کیمروں کی مدد سے ملتان میں سکیورٹی مزید موثر بنائی جائے گی۔سیف سٹی دفتر کا باقاعدہ افتتاح جلد کیا جائے گا، جس کے بعد شہر میں جدید نگرانی کے نظام کے تحت جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی دریں اثنا ایس ایس پی آپریشنز احمد زنیر چیمہ نے زیر تعمیر پولیس خدمت مرکز و سب سنٹر واک شجاعباد کا وزٹ کیا۔اس موقعہ پر ڈی ایس پی سرکل شجاعباد، ایس ایچ او سٹی شجا ع آباد ، انچارج خدمت مرکز بھی وہاں موجود تھے ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس خدمت مرکز میں عوام کو دی جانے والی سہولیات کو چیک کیاانہوں نے خدمت مرکز میں تعینات پولیس افسران کو ہدایت کی کہ آنے والے سائلین کے ساتھ عزت سے پیش آئیں ان کو عزت دیں اور ان کے مسائل بروقت حل کری۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں