پل کھروڑا ، ریسکیو کی 2 کشتیوں نے کام شروع کردیا

 پل کھروڑا ، ریسکیو کی 2 کشتیوں نے کام شروع کردیا

مظفرگڑھ ( سٹی رپورٹر)معاشرتی ترقی میں تعلیمی اہمیت کا عملی نمونہ ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کا تعلیم دوست عملی۔۔

 اقدام موضع دانڑیں پل کھروڑا پر سکول کے بچوں کو سکول لے جانے اور واپس چھوڑنے کے لئے چھٹیوں کے اعلان تک ریسکیو 1122 کی دو کشتیاں اور سٹاف نے کام شروع کردیا طالبعلموں علاقہ مکینوں اور عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کے بہترین اقدام پر خراج تحسین پیش کیا ، یاد رھے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر انجنئیر قراۃ العین میمن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عرفان ہنجراہ نے ایکسین ہائی وے شاہد ریاض اور ریونیو سٹاف کے ہمراہ موضع دانڑیں مظفرگڑھ کنال پل کھروڑا کا دورہ کیا تھا پرائیویٹ افراد کی جانب سے چلائی جانی والی تمام کشتیاں بند کراکے ٹریکٹر کے ذریعے باہر نکلوادیں سکولوں کی چھٹیوں تک محکمہ ریسکیو1122 کو سیفٹی جیکٹیس کے ہمراہ دو کشتیاں سکول کے بچوں اور لے جانے اور واپس لانے کے لئے خصوصی طور پر تعینات کرنے کی ہدایت پل کی تعمیر میں ٹھیکیدار کو لیبر ڈبل کرکے 20 دن میں کام مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں