سید زوار حسین گردیزی کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی

سید زوار حسین گردیزی کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی

ملتان(لیڈی رپورٹر)سابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ملتان ڈاکٹر سید ذیشان حیدر گردیزی، سید عمران حیدر گردیزی اور۔۔

 سید سبط حسن گردیزی کے والد سید زوار حسین گردیزی کے ایصال ثواب کے لئے قل خوانی و مجلس دربار حضرت شاہ یوسف گردیز کے احاطے میں منعقد ہوئی۔ جس میں زندگی کے مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ جن میں سجادہ نشین دربار حضرت شاہ یوسف گردیز مخدوم سید روشن علی گردیزی، رکن قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر، سابق آئی جی پولیس سید ابن حسین، بریگیڈیئر عقیل حیدر ،سابق سفیر سید ذوالفقار گردیزی، سجادہ نشین دربار حضرت شاہ شمس سید علی مہدی شمسی، ڈائریکٹر حج ملک ریحان عباس کھوکھر، بیرسڑ عثمان ڈوگر، ارکان صوبائی اسمبلی نواب علی رضا خاکوانی، ندیم قریشی، سید جمیل عباس گردیزی، سید جاوید حیدر گردیزی، ملک ظہور مہے ، اشرف قریشی، شاکر حسین شاکر، سید سجاد بخاری، شوکت اشفاق،فرحان انجم ملغانی، نعمان خان بابر’ شیخ فہیم ایڈووکیٹ، ممبر پنجاب بار کونسل چودھری دائود احمد وینس، اظہر سلیم کملانہ، سید محمد علی گردیزی، سید علی دوست گردیزی، سید ابن حسن، عبد الغفار انصاری، سید شہزاد گیلانی سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ حمید نواز عاصم و براداران نے ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ ممتاز عالم دین علامہ سخاوت علی قمی مجلس عزا سے خطاب کیا اور فلسفہ موت و حیات پیش کیا۔ بعد از قل خوانی سجادہ نشین مخدوم سید روشن علی گردیزی نے مرحوم کے بڑے صاحبزادے ڈاکٹر ذیشان گردیزی کے دستاربندی کی اور اجتماعی دعا کروائی۔ انہوں نے ملک کے سلامتی و ترقی مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں