وٹرنری ہسپتال :جانوروں کے الٹرا سائونڈ کیلئے مشین کا افتتاح

 وٹرنری ہسپتال :جانوروں کے الٹرا سائونڈ کیلئے مشین کا افتتاح

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے جانوروں کے الٹراساؤنڈ کیلئے مشینوں کی فراہمی،صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے وٹرنری ہسپتال خانیوال میں الٹراساؤنڈ مشین کا افتتاح کیا۔۔

صوبائی وزیر سید عاشق حسین کرمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مویشی پال کسانوں کی بہتر خدمات کیلئے جدید ٹیکنالوجی اولین ترجیح ہے ،وٹرنری ہسپتالوں میں الٹراساؤنڈ مشینوں سے مویشیوں میں بروقت بیماریوں کی تشخیص ممکن ہوگی،دودھ و گوشت کی بڑھوتری کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنارہے ہیں،صوبائی وزیر نے مزید کہا صوبہ بھر سے وزیراعلی پنجاب کے انیشیٹیوز کی رقوم واپسی حوصلہ افزاء ہے ،دنیا بھر میں پاکستانی لائیو سٹاک کو پروموٹ کرایا جائیگا۔سیکرٹری لائیو سٹاک ثاقب علی عطیل نے کہا کہ کسانوں کو بہتر گوشت و دودھ کیلئے اعلی نسل کے سیمنز سستے داموں فراہم کررہے ہیں،محکمہ لائیو سٹاک کو پیپر لیس سسٹم پر منتقل کردیا گیا ہے ،ایک ہزار بے روزگار نوجوانوں کو انٹرن شپ دے رہے ہیں،جانوروں کے علاج معالجہ کیلئے لائیو سٹاک کی ٹیموں کی نقل و حرکت کو مانیٹر کررہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں