رات ہوتے ہی بس سٹینڈ پر خواجہ سراء،لڑکیوں کاہجوم

رات ہوتے ہی بس سٹینڈ پر خواجہ سراء،لڑکیوں کاہجوم

وہاڑی(نمائندہ دنیا)رات ہوتے ہی جنرل بس سٹینڈ پر خواج سراء اور خوبرو لڑکیوں کا ہجوم نوجوانوں کو دعوت گناہ دینے میں مصروف ،عرصہ سے جنرل بس سٹینڈ پر ٹریفک پولیس دفتر کے عین سامنے رات ہوتے ہی خواجہ سراؤں اور کم عمر لڑکیوں کی کھیپ اچانک رونما ہوتی۔۔۔

یہ گھنٹوں اکٹھے ہوکر سرعام نوجوانوں کو غلط کاری کی دعوت دیتے نظر آتے ہیں اور یہ سلسلہ عرصہ سے جاری ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ دانیوال کے چند پولیس اہلکار ان خواجہ سراؤں سے مبینہ طور پر حصہ لیتے ہیں جس کی وجہ سے بس سٹینڈ سے اس برائی کو ختم کرنا مشکل ہو چکا ہے جبکہ ان خواجہ سراؤں کا جنرل بس سٹینڈ پر آسان ٹارگٹ بس ڈرائیور اور کنڈکٹر ہوتے ہیں ۔عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی پی او وہاڑی محمد افضل سے فوری نوٹس لے کر گرینڈ آپریشن کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں