خاتون سمیت 3 ملزم گرفتار 13کلو 750گرام منشیات برآمد

وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)خاتون سمیت 3 ملزم گرفتار، 13 کلو 750 گرام منشیات برآمد۔تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ گگو پولیس نے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 13 کلو 750 گرام چرس برآمد کی۔
گرفتار منشیات فروشوں میں فخر حسین، محمد وقاص اور منیراں بی بی شامل ہیں،ملزم منشیات کی سپلائی لے کر جا رہے تھے ،مقدمات درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی گئی۔ ڈی پی او محمد افضل نے کہا ہے کہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کسی معافی کے لائق نہیں ،ان کے خلاف بھرپور آپریشن جاری رہے گا،منشیات فروشوں کے لیے ضلع کی سرزمین تنگ کر دیں گے ۔