بلدیہ وہاڑی چوک میں کھلا گٹر شہریوں کیلئے وبال جان

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)بلدیہ وہاڑی چوک میں کھلا گٹر شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا، رات کے وقت حادثات کے خدشات مزید بڑھ گئے۔۔۔
کوئی پیدل شخص ،گزرتا بچہ اچانک گر کر یا ٹرانسپورٹ اس پر سے گزر کر کسی ناگہانی حادثے کی وجہ بن سکتا ہے ،شہری بلدیہ وہاڑی کو اطلاع دے چکے ہیں کیونکہ سب سے پہلا خطرہ ان کے بچوں کو لا حق ہے مگر بلدیہ ٹس سے مس نہیں ہوئی۔مکینوں نے ڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔