بھارت اب دوبارہ جنگ کرنے کیلئے سو مرتبہ سوچے گا، روبینہ اختر

بھارت اب دوبارہ جنگ کرنے  کیلئے سو مرتبہ سوچے گا، روبینہ اختر

ملتان(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رہنما حلقہ این اے 148 کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ اگرچہ اب بھی بھارت رہنما خفت مٹانے کیلئے ۔۔

دوبارہ جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے لیکن جنگ میں اس سے منہ کی کھانے کے بعد وہ دوبارہ جنگ چھیڑنے کیلئے سو بار سوچے گا،پاکستان نے حالیہ جنگ میں 10مئی کی صبح کو انڈیا کے منہ پر شکست کا جو تھپڑ مارا ہے ، بھارت ابھی تک اپنے گال سہلا رہا ہے ،عالمی میڈیا نے بھی بھارتی میڈیا کا جنگ کے دوران جھوٹ اور غلط بیانی پر پردہ اٹھایا ہے جو ان کی شرمندگی کا باعث بن رہا ہے ، ہمارے دوست ممالک چین ،ترکی ،عرب ممالک ،ایران اور آذربائجان نے جس طرح ہمارا ساتھ دیا اس کیلئے پوری قوم شکر گزار ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں