پولیس کے ناروا رویے کیخلاف وکلا کی ہڑتال

پولیس کے ناروا رویے  کیخلاف وکلا کی ہڑتال

وہاڑی(خبرنگار، نمائندہ خصوصی ) پنجاب بار کونسل کی ہدایت پر وہاڑی، میلسی اور بورے والا میں وکلاء نے ۔۔

پولیس کے ناروا رویے کے خلاف مکمل ہڑتال کی، کسی بھی مقدمے میں عدالتوں میں پیش نہ ہوئے ۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ اگر ضلعی پولیس نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو غیر معینہ مدت تک ہڑتال اور دیگر سخت اقدامات کیے جائیں گے ۔وکلاء نمائندوں نے بتایا کہ وکلاء کے خلاف جھوٹی ایف آئی آرز درج کی جا رہی ہیں، جب کہ موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو چکا ہے اور پولیس کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے میں ناکام ہے ۔ ایک وکیل کے گھر چوری کی بڑی واردات ہوئی لیکن تاحال پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں