پلاٹ تنازع ،ہمسایہ نے رشتہ دار کوفائرمار کر زخمی کر دیا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پلاٹ کے تنازع پر ہمسائے نے رشتہ دار کوفائرمار کر شدید زخمی کر دیا۔۔
،زخمی کو نشرہسپتال منتقل،پولیس نے اقدام قتل کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ وارڈ نمبر4 کے رہائشی عتیق الرحمن جٹ سپل کا اپنے ہمسائے عارف سپل کے ساتھ پلاٹ کا تنازع تھا ،گزشتہ روز عتیق الرحمن جٹ اپنے گھر کے باہر گلی میں کھڑا تھا کہ ہمسایہ عارف سپل کا بیٹاثمار ملوک مسلح پسٹل آگیا اور فائر مار کر اسے شدید زخمی کر دیا،زخمی عتیق الرحمن کو تحصیل ہسپتال کوٹ ادومنتقل کرنے کے بعد حالت تشویشناک ہونے پر نشتر ہسپتال ریفر کردیا گیا۔ پولیس تھانہ نے زخمی عتیق الرحمن جٹ کی مدعیت میں اس کے ہمسائے رشتہ دار عارف جٹ کے خلاف اقدام قتل کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔