تیل دار اجناس کم خرچ ‘زیادہ منافع بخش فصلیں :سنبل جاوید

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ا سسٹنٹ کمشنر سنبل جاوید نے کاشتکاروں سے خطاب کے دوران کہا کہ تیل دار فصلیں اپنے منافع بخش ہونے اور۔۔
کم خرچ کیش کراپ ہونے کی وجہ سے کسانوں میں بہت مقبول ہیں۔انہوں نے کہا کہ تیل دار اجناس کی پیداوار سے بہتر پیداوار حاصل کرکے زیادہ فائدہ لے سکتے ہیں۔گزشتہ روز تیلدار اجناس کی کاشت کے حوالے منعقد ہ سیمینار میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر محمد اقبال،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر خالد،سمیت کاشتکاروں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیل دار اجناس کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کے لیے کاشتکار کا بڑا اہم رول ہے ۔تل کی مشہور اقسام ہیں اور منظور شدہ اقسام کی کاشت پر کم خرچ سے زیادہ فائدہ حاصل کیا جاسکتاہے ۔ ۔تیل دار اجناس کم خرچ ، زیادہ منافع بخش فصلیں ہیں۔اور ملک و بیرونی ملک تیل دار اجناس کی بڑی ڈیمانڈ موجود ہے ۔امپورٹرز کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کا براہ راست فائدہ بھی کاشتکاروں کو ہوگا۔کم خرچ میں تیار ہونے والی ان فصلوں کی کاشت سے ہمیں فائدہ اٹھانا چاہیے ۔جنوبی پنجاب میں اس وقت تل کی کاشت عروج پر ہے ۔ایک ایکڑ میں کم از کم موسم کے مطابق 2 کلو بیج استعمال کیا جائے ۔سیمینار میں کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔