پاک فوج کے حق میں ریلی قومی پرچموں کی بہار ، آتش بازی

بورے والا(سٹی رپورٹر )پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی ،سارا شہر ملی ترانوں اور پاک فوج زندہ باد کے۔۔
نعروں سے گونج اٹھا،ریلی میں سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر قومی پرچموں کی بہار ،گول چوک میں بھر پور آتش بازی، ،معروف سیاسی شخصیت رانا طاہر کریم خاں کی قیادت میں پاک فوج کے حق میں بزدل دشمن کو کرارا جواب دینے پر پاکستانی مسلح افواج اور سپہ سالار پاک فوج جنرل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ریلی نکالی گئی ریلی میں سابق ایم این اے چوہدری فقیر احمد آرائیں،چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی سکولز پنجاب ملک نوشیر خاں لنگڑیال،سابق ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر سمیت سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی ۔