نوجوان کی پراسرار موت ورثا ء کا قانونی کارروائی سے انکار

ماہڑہ(نامہ نگار)روہیلانوالی کے نواح میں نوجوان کی پرسرار موت، روہیلانوالی کے نواحی علاقے میں ماسٹر اقبال حسین وگ کا نوجوان بیٹا فراز اقبال مردہ حالت میں پایا گیا۔۔۔
پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور ابتدائی معلومات جمع کیں۔ ورثاء نے موت کو قضائے الٰہی قراردیتے ہوئے قانونی کارروائی سے انکار کردیا۔نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر ان کے آبائی گاؤں بستی وگ موچی والا میں ادا کی جائے گی۔