چائلڈ لیبر ایکٹ پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

چائلڈ لیبر ایکٹ پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار )چائلڈ لیبر ایکٹ پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت۔ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی برائے لیبر خانیوال کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مصطفی سیہڑ کی زیر صدارت ہوا۔۔۔

جس میں جبری مشقت،چائلڈ لیبر سمیت بھٹہ مزدوروں کی اجرت بارے معاملات پر غور کیا گیا،ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر محمد شہباز نے بریفنگ دی۔اے ڈی سی جی غلام مصطفی سیہڑ نے محکمہ لیبر کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے پرکارکردگی بہتر کرنے اور فیلڈ میں کارروائیاں نظر آنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں،ضلع بھر میں چائلڈ لیبر ایکٹ پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے ،جبری مشقت،چائلڈ لیبرخاتمے کیلئے تمام متعلقہ محکمے مربوط حکمت عملی سے کام کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں