سپیشل سیکرٹری ہیلتھ کا ہسپتالوں، مریم نواز کلینکس کا دورہ
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)سپیشل سیکرٹری محمد شہباز حسین کا ضلع وہاڑی کے مختلف ہسپتالوں اور مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ ۔۔
تفصیل کے مطابق سپیشل سیکریٹری محمد شہباز حسین نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور مریم نواز ہیلتھ کلینکس ماچھی وال، لڈن اور 41 ڈبلیو بی پر صحت عامہ کی سہولیات کا جائزہ لیا،صفائی کی صورتحال، سٹاف کی حاضری، ادویات کی دستیابی و فراہمی و دیگر سہولیات سمیت طبی آلات کی موجودگی،آلات کے فنکشنل ہونے اور آکسیجن سپلائی کی دستیابی کو چیک کیا۔ آئندہ تین روز میں کینٹین پر صفائی کی صورتحال بہتر نہ بنانے اور اشیائے خورونوش کا معیار بہترنہ کرنے پر ٹھیکہ منسوخ کرنے کی بھی ہدایت کی۔ سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت جنوبی پنجاب شہباز حسین نے کہا کہ دوردراز علاقوں میں مریم نواز ہیلتھ سنٹرز کے قیام سے لوگوں کو بروقت اور موثر طبی سہولیات کی فراہمی میں مدد ملی ہے۔ ، لوگوں کو ان کی دہلیز پر صحتِ عامہ کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے ، لوگوں کی صحت کے ساتھ کھیلنے کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی جاسکتی۔