ماچھیوال میں تجاوزات دوبارہ قائم راہگیروں، مسافروں کو پریشانی

ماچھیوال میں تجاوزات دوبارہ قائم  راہگیروں، مسافروں کو پریشانی

ماچھیوال (نامہ نگار)مین روڈ کی دونوں جانب سے چند ماہ قبل ختم کی گئی تجاوزات دوبارہ قائم ،راہگیروں اورمسافر وںکو گزرنے میں دشواری کا سامنا ۔۔

تفصیل کے مطابق ماچھیوال مین وے روڈ کی دونوں اطراف سے چند ماہ قبل تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران اٹھائے جانے والے کھوکھے ، ریڑھیاں ،پھٹے وغیرہ دوبارہ رکھے جانے لگے جس کی وجہ سے راہگیروں اور مسافر کو شدید دشواری کا سامنا ہے ۔ شہریوں اویس، علی اکبر، علی، حیدر علی ،عالم شیر، عدنان، ابرہیم ودیگر نے کہا ہے کہ مین روڈ پر قائم تجاوزات ریڑھیوں ،رکشوں اورپھٹوں کی وجہ سے گزرنا محال ہوگیا ہے ، بسوں اورویگنوں کو مسافروں کو اتارنا تک مشکل ہوجا تا ہے ، ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے مطالبہ ہے کہ تجاوزات کا مستقل خاتمہ کرایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں