شدید گرمی کی لہر فصلوں کیلئے خطرناک قرار

شدید گرمی کی لہر فصلوں  کیلئے خطرناک قرار

وہاڑی (خبرنگار )معروف ماہر زراعت عبدالعزیز بھٹہ نے موجودہ شدید گرمی کی لہر کو فصلوں کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے کاشتکاروں کو بروقت اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔۔

اُن کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے سے فصلوں پر براہِ راست منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، خاص طور پر کپاس، سبزیاں اور پھل دار پودے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار صبح اور شام کے اوقات میں آبپاشی کو یقینی بنائیں اور پودوں کی جڑوں میں نمی برقرار رکھیں، فصلوں پر چھڑکاؤ کے اوقات میں محتاط رہیں اور دوپہر کے وقت اسپرے سے گریز کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں