پولیس ٹیم پر حملہ، ملز م چھڑانے پر متعدد افراد پرمقدمہ

ملتان(کرائم رپورٹر)تھانہ صدر نے کارسرکار میں مداخلت کے الزام میں متعدد افراد کے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔
پولیس نے مقدمہ میں نامزد ملزم ثنا اللہ کی گرفتاری کیلئے نانڈلہ بستی پر چھاپہ مارااورملزم گرفتار کرلیا ملزم نے شور شرابہ کیا تو دیگر ساتھی اشفاق ،سمیع ،نعیم نامعلوم افراد اور خواتین نے پولیس پارٹی پر دھاوابول کر مزاحمت شروع کردی اہلکاروں کی وردی پھاڑ دی اور گرفتار ملزم کو چھرواکر فرار کرادیا ۔