یوم تکبیر ملکی تاریخ کا روشن دن ہے ، ڈی سی منور عباس

یوم تکبیر ملکی تاریخ کا روشن دن ہے ، ڈی سی منور عباس

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)یوم تکبیر کے حوالے سے کوٹ ادو میں ریاست کے حق میں ریلی نکالی گئی یوم تکبیر ریلی میونسپل کمیٹی سے شروع ہوکرریلوے چوک اختتام پذیر ہوئی۔۔

،ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنرکوٹ ادوسیدمنور عباس بخاری،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادومیررومان خلیل نے کی۔ڈپٹی کمشنرسیدمنورعباس بخاری کا کہناتھا کہ یومِ تکبیر ہماری قومی تاریخ کا وہ روشن دن ہے جب پاکستان نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہم اپنے دفاع اور خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے ،28 مئی 1998 کو ہونے والے ایٹمی تجربات نے پاکستان کو ایک مضبوط دفاعی قوت میں تبدیل کر دیا اور ہماری سالمیت کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا، ڈپٹی کمشنر کوٹ ادونے کہا کہ وہ اس موقع پر پوری قوم کو مبارکباداور ان تمام محبِ وطن سائنسدانوں، قائدین اور افواجِ پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے یہ عظیم کارنامہ ممکن بنایا۔، ڈپٹی کمشنرکا کہنا تھا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران دشمن کی ہرسازش اور جارحیت کا دلیری سے مقابلہ کرنا اور شکست دینا افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت، جذبئہ قربانی اور حبُ الوطنی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،ہماری سرحدوں کی حفاظت پر مامور بہادر سپاہی ہر لمحہ وطن عزیز کی حفاظت کے لیے چوکس ہیں جن پر پوری قوم کو فخر ہے ،ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری نے مزید کہا کہ یومِ تکبیر ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ ہم بطور قوم متحد رہیں اور ہر داخلی و خارجی خطرے کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوں ،پاکستان آج کے دن پوری دنیا میں ایٹمی طاقت بنا جس نے پاکستان کے وقار اورسالمیت کا الم بلند کیا،پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن کسی بھی قسم کی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے کی طاقت بھی خوب ہے ،قبل ازیں یوم تکبیرکے حوالے سے جناح ہال میں پروقار تقریب اور پرچم کشائی کی تقریب ہوئی،تقریب میں یوم تکبیر نام تجویز کرنے والے کوٹ ادو کے رہائشی فدا حسین کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں