سینٹری ورکرز کے اعزاز میں تقریب ،ہیرو قرار دیدیا

سینٹری ورکرز کے اعزاز میں تقریب ،ہیرو قرار دیدیا

لودھراں (سٹی رپورٹر ) سینٹری ورکرز کے اعزاز میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تقریب کا انعقاد ۔ گزشتہ شام ضلع کونسل ہال کے سبزہ زار میں منعقدہ تقریب میں سینٹری ورکرز کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ۔

 ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر نے سینٹری ورکرز کو حقیقی ہیروز قرار دیا ۔ انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی نے عیدالاضحی کے موقع پر جانفشانی سے کام کرنے والے ہر سینٹری ورکر کیلئے 10ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں نے کہا کہ عیدالاضحی کے دوران سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں ، کنٹرول روم اور ضلعی انتظامیہ نے باہمی کوارڈی نیشن سے صفائی آپریشن کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنی نزیر نے اپنے ضلع کے انتظامی افسران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید وسیم حسن شاہ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد علی ، اسسٹنٹ کمشنر لودھراں ارم شہزادی ، اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا اشرف صالح ، اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور غلام مصطفی جٹ کی صفائی آپریشن میں شاندار کارکردگی پر تعریف کی اس موقع پر تقریب سے شیخ افتخار الدین تاری ، عمیر خان بلوچ ، صدر انجمن تاجران ملک اصغر آرائیں نے بھی خطاب کیا اور سینٹری ورکرز کی دل کھول کر تعریف کی اور حوصلہ افزائی کی ۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنی نذیر نے لودھراں پریس کلب رجسٹرڈ کے عہدیداران و ممبران کو صفائی آپریشن بارے تفصیلات سے آگاہ گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں