بی زیڈ یو، سدرن الائنس فارانکلوسیو ڈویلپمنٹ کا کنونشن آج

بی زیڈ یو، سدرن الائنس  فارانکلوسیو ڈویلپمنٹ کا کنونشن آج

ملتان (خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی میں سدرن الائنس فار انکلوسیو ڈویلپمنٹ سول سوسائٹی کنونشن آج ہوگا ، نبیلہ حاکم علی مہمان خصوصی ہوں گی۔

 اس سلسلے میں ایل پی پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسرڈاکٹر محمد عبدالصبور کا کہنا تھا کہ جامع اور بااختیار معاشرے کی تعمیر کے لئے یہ کنونشن منعقد کیا جارہا ہے ۔جس میں سی ایس او ، کمیونٹی، اکیڈمی، نوجوانوں، اور ترقیاتی پریکٹیشنرز کو مکالمے کو فروغ دینے اور آگے بڑھنے کا ایک باہمی طریقہ وضع کرنے کے لیے اکٹھے ہوں گے ۔ مہمانوں میں ام لیلی اظہر،عبید چودھری ڈاکٹر مقرب اکبر سائمہ فیض عالیہ سندس ،سراج ،عائشہ جمشید ،سلمان عابد، ڈاکٹر طارق ،مختار جاوید اور دیگر شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں