کوٹ ادو :ایک ہی رات میں چور 5گھروں کا صفایا کر گئے

 کوٹ ادو :ایک ہی رات میں چور 5گھروں کا صفایا کر گئے

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ضلعی مرکز میں چوری کی وارداتوں میں ایک بار پھر اضافہ،ایک ہی رات میں 5وارداتوں میں ۔۔

 شہریوں کے گھروں سے موٹرسائیکل،نقدی طلائی زیورات گھریلو سامان سمیت پانی والی موٹر چوری،کریانہ کی دکان کی چھت پھاڑ کر بھی سامان چوری کر لیا گیا،پولیس مقدمات درج کرنے تک محدود،ڈی پی او سے نوٹس لینے کا مطالبہ،ضلعی مرکز کوٹ ادو میں ایک بار پھر چوری کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے اورگزشتہ ایک ہی رات میں 5وارداتوں کے دوران شری لاکھوں سے محروم ہو گئے ، تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر 14ای میں فلک شیر کے گھر سے نامعلوم چور موٹر سائیکل اور نقدی لے گئے جبکہ دوسرے واقعہ تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ چاہ گڑکی والا پتل کوٹ ادو غیر مستقل میں محمد رمضان کے گھر سے غلام مصطفی ،ندیم اوروقاص لنگاہ گھر کی چھت پھاڑ کر نقدی طلائی زیورات چوری کرکے لے گئے۔ ، تیسرے واقعہ میں تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ موضع پرہاڑ غربی میں محمد ندیم اختر کے گھر سے چور گھریلو سامان پانی والی موٹر کمبل سمیت دیگر سامان لے گئے ،چوتھے واقعہ میں تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ چاہ اعوان والا میں اعجاز حسین کے گھر سے بھی نامعلوم چور نقدی، چاندی کے زیورات پار چہ جات لے گئے ،پانچویں واقعہ میں تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ موضع ہالہ میں محمد زین کی کریانہ کی دکان کی دیوار کو نقب لگا کر نامعلوم چور سامان لے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں