بینظیر نے جمہوریت کی بقا کیلئے جان قربان کردی‘ مظہر پہوڑ

 بینظیر نے جمہوریت کی بقا کیلئے جان قربان کردی‘ مظہر پہوڑ

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)پیپلزپارٹی مظفر گڑھ کے ضلعی ملک مظہر پہوڑ ایڈووکی زیر صدارت بینظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ پرتقریب کا اہتمام۔

 تفصیلات کے مطابق ملک مظہر پہوڑ ایڈووکیٹ نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید نے مسلم ورلڈ کی پہلی کم عمر خاتون وزیراعظم کا اعزاز حاصل کیا،باپ کی طرح ڈٹ کر نہ صرف آمریت کا مقابلہ کیا بلکہ ملکی استحکام اور جمہوریت کی بقا کی خاطر زندگی وقف کر کے جان قربان کردی،انہوں نے ملکی بقا اور جمہوریت کے فروغ کیلئے بدترین دشمنوں سے جمہوری انداز میں بدلہ لیا،جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک کو میزائل ٹیکنالوجی دی،ایف 16طیارے ،جے ایف تھنڈر طیارے دئیے جس کی بدولت آج پاکستان نے بدترین دشمن بھارت کو شکست فاش دی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ماں کی طرح اپنی قابلیت کا پوری دنیا میں لوہا منوایاہے ۔چودھری عمردراز نے کہا کہ بھٹو خاندان نے پاکستان کی تعمیر وترقی اور سلامتی کے لیے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں ،بے نظیر بھٹو شہید نے میزائل ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کی سلامتی کو یقینی بنایا تھا،شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور شہید بے نظیر بھٹو نے کوریا سے میزائل ٹیکنالوجی کے ذریعے ملکی سلامتی کو یقینی بنایا ہے ،پاکستان کی فوج کو عالمی سطح پر جتنی پذیرائی مل رہی ہے وہ بھٹو خاندان کی بدولت ہے کیونکہ بھٹو خاندان نے ملکی دفاع کے لیے افواج پاکستان کو مطلوب تمام ضروریات پوری کی ہیں ۔ آخر میں پندرہ پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا گیا۔ پیپلز پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک کلیم اختر،مظہر اقبال کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر پھولوں کے ہار پہنا کر مبارک باد دی گئی۔ میاں منظور بھٹی ،اللہ نواز علی زئی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں