عزاداروں کو طبی سہولیات فراہمی کیلئے محکمہ صحت متحرک

عزاداروں کو طبی سہولیات فراہمی کیلئے محکمہ صحت متحرک

ملتان (لیڈی رپورٹر)عاشورہ کے دوران عزاداروں کو میڈیکل سروسز ہر صورت یقینی بنانے کے لئے محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب کا اہم اقدام، سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت وآبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین کی ہدایات پرہیلتھ سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا۔

 ترجمان محکمہ صحت وآبادی جنوبی پنجاب کے مطابق عاشورہ کے دوران کنٹرول روم میں افسر و ملازمین جبکہ کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی کی صورت میں فیلڈ دفاتر کے ساتھ موثر رابطہ کاری اور محکمانہ سپورٹ کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے افسروں کو ڈیوٹیاں تفویض کردی گئیں ہیں۔ اس کے علاوہ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں موثر رابطہ کاری کے لئے رابطہ نمبرجاری کردئیے گئے ۔ اس حوالے سے سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت وآبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین نے کہا ہے کہ عاشورہ کے دوران تمام عزاداروں کو ہمہ وقت میڈیکل سروسز بلاتعطل فراہم کی جائیں گی، تمام جلوسوں کے راستوں اور مجالس کے مقامات پر میڈیکل کیمپس 24/7 فعال رہیں گے اور فیلڈ ہسپتال اور کلینکس آن وہیلز بھی عزاداروں کو کسی بھی ممکنہ میڈیکل ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت الرٹ رہیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں