ڈپٹی ڈائریکٹر ویلفیئر کاہسپتال،سلائی سنٹر‘لائبریری کادورہ

ڈپٹی ڈائریکٹر ویلفیئر کاہسپتال،سلائی سنٹر‘لائبریری کادورہ

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرآمنہ رفیق کا نجی سماجی تنظیم دارالفلاح ویلفیئر سوسائٹی کے۔۔

 زیر انتظام چلنے والے دارلفلاح ہسپتال ،سلائی سنٹر اور لائبریری کا دورہ ،انتظامی امور کا جائزہ ،مستحق بیوہ خواتین میں تقسیم کئے جانے والے راشن کا بھی جائزہ لیا،200خواتین میں راشن تقسیم کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آمنہ رفیق کا کہنا تھا کہ میرے دورے کا مقصد محکمہ سوشل ویلفیئر بیت المال کے زیرانتظام چلنے والے اداروں میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیناتھا، ہسپتال میں ادویات ،علاج معالجہ بالکل فری ہے جبکہ سلائی سنٹر میں خواتین کو فری کورسز کرائے جاتے ہیں تاکہ خواتین ہنر سیکھنے کے بعد باعزت روزگار کماسکیں اور اپنے خاندان کی کفالت کرسکیں ۔سماجی تنظیم کے منتظمین نے بریفننگ دیتے ہوئے کہا ادارہ ہر ماہ 200 مستحق بیوہ خواتین میں راشن تقسیم کرتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں