محرم میں بھی غزہ پر نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری، اسلم یوسفزئی

میلسی (نامہ نگار )انجمن نوجوانان اسلام پنجاب کے سابق چیف آرگنائزر محمد اسلم خان یوسفزئی نے مولانا محمد رمضان حامدی سعیدی اور مولانا اللہ یار کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
محرم الحرام کے ایام میں بھی اسرائیل غزہ کے نہتے مسلمانوں کی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے اور ان کے غزائی کیمپوں اور ہسپتالوں پر بھی بمباری کی جارہی ہے ۔اسرائیل نے فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں پر مظالم کی انتہا کردی ہے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے نہتے بوڑھے بچوں اور خواتین کا بدریغ قتل عام غذا اور پانی کی سپلائی بند کرنا کربلا کے بعد تاریخ کی بدترین دہشت گردی ہے ۔پاکستان نے فلسطینی مسلمانوں اور ایران کے مسئلہ پر جرآت مندانہ کردار ادا کیا ہے امید کرتے ہیں پاکستان فلسطینی مسلمانوں کی حمایت جاری رکھے گا۔