کرنٹ سے بچے کی ہلاکت، ایس ڈی او سمیت 4افراد پر مقدمہ
ملتان(کرائم )بستی ملوک پولیس نے کرنٹ سے 7سالہ بچہ کے جاں بحق ہونے کے الزام میں ایس ڈی او سمیت چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
پولیس کو محمود اللہ بابر نے بتایا کہ گھر کے اوپر سے کے وی اے 11ہزار میپکو کی لائن گزرتی ہے جس کی درستگی کیلئے ایس ڈی او ،ایل ایس ایل ایم کو متعدد بار درخواستیں گزاری گئیں مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی میرا بیٹا محمد عبداللہ گھر کے صحن میں کھیل رہاتھا جسے کرنٹ لگا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا میرے بیٹے کی موت کی ذمہ داری میپکو ایس ڈی او سمیت دیگر عملہ پر عائد ہوتی ہے ۔