جہانیاں کے نواحی گاؤں سے گن پوائنٹ پر دو بچیاں اغواء

جہانیاں کے نواحی گاؤں سے گن پوائنٹ پر دو بچیاں اغواء

جہانیاں(نمائندہ دنیا)جہانیاں کے نواحی گاؤں سے گن پوائنٹ پر دو بچیاں اغواء،پولیس دو روز گزرنے کے باوجود بازیاب کرانے میں ناکام،متاثرہ باپ تھانہ جہانیاں کے چکر لگا لگا کر تھک گیا۔۔۔

پولیس نے درخواست دینے کے باوجود کارروائی نہ کی،اعلیٰ حکام سے فوری بازیاب کرانے کا مطالبہ،پولیس کا موقف دینے سے انکار ۔ تفصیل کے مطابق جہانیاں کے نواحی گاؤں چک 113کے رہائشی محمد سخی نے تھانہ جہانیاں درخواست گزاری ہے کہ 6/7 کی رات سائل اپنی بیوی بچوں سمیت سویا ،صبح نماز پڑھنے اٹھا تو سائل کی بچیاں 13سالہ نور بانو اور 9سالہ مدیحہ گھر میں موجود نہ تھیں،دو روز گزرنے کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی،متاثرہ باپ اور مغوی بچیوں کے والد نے تھانہ کے باہر میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ دوروز سے تھانہ جہانیاں کے چکر لگا لگا کر تھک گیا ہوں لیکن پولیس برآمدگی کیلئے کوئی کارروائی کررہی ہے ،مغویاں کے والد نے الزام لگایا کہ اغواء میں شائد پڑوسی ملوث ہے کیونکہ دو ہفتے قبل بیٹے سے تلخ کلامی کا بدلہ لینے دھمکیاں دے رہاتھا،تاہم متاثرہ باپ نے ڈی پی او خانیوال اور آرہی او ملتان مغوی بچوں کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں